30 Best Life Quotes in Urdu | Urdu Quotes | Poetry Quotes in Urdu – WorldofWisdoms
Viewers, this collection of Life Quotes in Urdu is being served to you guys, it is specially made on Urdu Quotes that will be enough to change your mood. Hope you guys will like this Motivational Quotes in Urdu collection and you will definitely share it with your friends and try to boost our morale even more. Read these powerful life changing quotes in Urdu and Hindi. Thanks Readers… . .

مر جائے تو بڑھ جاتی ہے انسان کی قیمت
زندہ رہے تو جینے کی سزا دیتے ہیں لوگ۔
Best Life Quotes in Urdu
نفرتوں کے ہجوم میں ہم یہ بات ہی بھول گئے کہ ۔۔۔
کسی سے مسکرا کے بات کرنا بھی صدقہ ہے
جب سایہ قد سے بڑا اور باتیں اوقات سے بڑی ہونے
لگ جا ئیں ،تو سمجھ جائیں کہ سورج غروب ہونا والا ہے
،سیکھ نہیں پایا میں میٹھے جھوٹ کا ہنر ۔
کڑوے سچ نے کئی لوگ چھین لیے مجھ سے
ہم لوگ بھی عجیب ہیں مرے ہوئے انسان کو کندھا دینا
ثواب تو سمجھتے ہیں مگر کسی زندہ انسان کو سہارا دینے سے کتراتے ہیں
بدصورتی رویوں اور لہجوں میں ہوتی ہے انسانوں میں نہیں
دوسروں کے گناہ گنتے رہنے سے بندہ خود پارسا نہیں بن جاتا۔
جو دوسروں کو عزت دیتا ہے اصل میں وہ خود عزت دار ہوتا ہے
کیونکہ انسان دوسروں کو وہی کچھ دیتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے
اتنی جلدی دنیا کی کوئی چیز نہیں بدلتی جتنی
جلدی انسان کی نیت اور نظریں بدل جاتی ہیں
بے کار ہے وہ علم جو کام کرنے کا سلیقہ تو سکھا دے
لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔
کبھی بھی ان لوگوں کو اپنی ترجیحات میں شامل نہ کریں ،جن
کے لیے آپ صرف ایک متبادل کے سوا کچھ بھی نہیں۔
ہر ایک کی سنو اور ہر ایک سے سیکھو کیونکہ ہر کوئی
سب کچھ نہیں جانتا مگر ہر کوئی کچھ نہ کچھ ضرور جانتا ہے
خلوص اور عزت بہت نایاب تحفے ہیں اس لیے ہر کسی سے
ان کی امید نا رکھو ،کیونکہ بہت کم لوگ دل کے امیر ہوتے ہیں۔
انسان کی آدھی زندگی یہ ثابت کرنے میں
گزر جاتی ہے کہ وہ سب سے اچھا انسان ہے
قدر تو وہ ہوتی ہے جو کسی کی موجودگی میں
ہو،جو کسی کے بعد ہو اسے پچھتاوا کہتے ہیں ۔
انہیں ہر حال میں نبھانا ہوتا ہے دکھ تکلیف میں ساتھی بنانا پڑتا ہے
اگر کوئی رشتہ یا تعلق نبھانا نہیں آتا تو پھر بنانے سے بھی گریز کریں
.
دولت سے کبھی خرید نہ سکا کوئی انسان کی
محبت زبان کے نرم لہجے سے انسان بکا کرتے ہیں
جب اپنی اہمیت خود بتانی پڑے تو سمجھ لو کہ
اب تمہاری کوئی اہمیت نہیں رہی
آدھی زندگی گذار دی ہے ہم نے پڑھتے پڑھتے
اور سیکھا تو ایک دوسرے کو نیچا دکھانا۔
لباس قیمتی ہو یا پھر سستا کبھی بھی کردار کو نہیں چھپا سکتاہمیشہ
اپنے کردار کو اچھا کروپھر آپ ہر لباس میں اچھے لگو گے
مرد پڑھا لکھا ہو کر بھی ان پڑھ عورت قبول کرلیتا ہے
لیکن عورت دو لفظ زیادہ پڑھ جائے تو اسکو اپنے معیار کا شوہر چاہئے ۔۔
انسان غلطیوں سے سیکھتا ہے، مگر جو غلطی پر
غلطی کرنے کو عادت بنالےوہ سیکھا ہوا بھی بھول جاتا ہے
بعض لوگ رویّے پڑھ لیتے ہیں
اور بعض الفاظ بھی نہیں سمجھ پاتے۔
اخلاق صرف مسکراہٹ کا نام نہیں ہےبلکہ احساس کی بلندی
کا نام ہےیعنی کسی کی خوشی اپنی خوشی اور کسی کا غم اپنا غم سمجھنا۔
خواہشات کا وزن جتنا کم ہو گاانسان
اتنی ہی خوشحال زندگی گزارے گا۔
رشتے اور تعلق نبھانا ایک فن ہےجس کے لئے
دولت کی نہیں محض احساس کی ضرورت ہوتی ہے۔
رشتے اور تعلق گھڑی کے الارم نہیں ہوتے
کہ جب چاہا سیٹ کر لیا جب چاہا ختم کر دیا
زندگی میں اگر خوش رہنا چاہتے ہیں تو ایک چھوٹا سا اصول
اپنا لیجیے، آپ کبھی اداس نہیں ہوں گے۔
جو کھویا ۔۔۔ اس کا غم نہیں،
جو پایا ۔۔۔ وہ کسی سے کم نہیں،
جو نہیں ۔۔۔ وہ اک خواب ہے،
جو ہے ۔۔۔ وہ لاجواب ہے۔
کروڑوں دعاؤں اور خوشیوں کے لازوال خزانے کے ساتھ آپ کا آج
اور ہر آنے والا دن رحمتوں اور برکتوں والا ہو، اللہ تعالٰی آپ کی حفاظت فرمائے۔
آمین
زبان کو قابو میں رکھو، یہ ایسا تیر ہے
جس کا نشانہ اکثر غلط ہی ہوتا ہے ۔
دوسروں کاعیب تلاش کرنے والا اس مکھی کی طرح ہوتا ہے
جو سارا خوبصورت بدن چھوڑ کر صرف زخموں پر بیٹھتی ہے
زندگی گزارنے کا صحیح لطف اسی میں ہے کہ
آپ کا دل محبت اور دماغ عقل سے بھرا ہو۔
محبت اور عزت کے لئے جھک جائیں
لیکن جھک کر محبت اور عزت نہ مانگیں۔