40 Best Life Quotes in Urdu | Urdu Quotes | Poetry Quotes in Urdu – WorldofWisdoms
کوشش کریں بدنسل لوگوں سے تعلق نہ رکھیں
جب یہ ناراض ہوتے ہیں تو عزت پہ وار کرتے ہیں
کوئی یہ نہیں سوچتا کہ کسی نے اس کے لئے کیا کچھ
کیا لوگ بس یہ دیکھتے ہیں جو ان کے لیے نہیں کیا
اگر آپ کو کوئی نیچا دکھانا چاہتا ہے تو
اس کا مطلب صاف ہے کہ آپ اس سے اوپر ہو۔
کسی بھی رشتے سے شکوے شکایتیں اتنی کریں جو قابل برداشت ہوں
ورنہ ضرورت سے ذیادہ شکا یتیں وقت کے ساتھ رشتوں کو بوجھ بنا دیتی ہیں…
کبھی ہم کسی کی اور کبھی نہ کبھی کوئی ہماری جگہ
لے ہی لیتا ہے بس یہی زندگی کی اصل حقیقت ہے
بدصورتی رویوں اور لہجوں میں ہوتی ہے انسانوں میں نہیں
نفرت گناہ سے کیجئے جناب، گناہ گار سے نہیں
“خوبصورت چیزیں صرف اللہ کی طرف سے ہی آتی ہیں”
پیارے لوگو! درود پاک پڑھ لیجئے
جو وقت ہم دوسروں پر تنقید کرتے گزارتے ہیں
وہی وقت اگر ہم اپنی اصلاح میں صرف کرے تو زیادہ بہتر ہے
کیونکہ کسی کو بدلنا ہمارے اختیار میں نہیں مگر خود کو بدلنا ہمارے اختیار میں ضرور ہے۔
فطرت تو کچھ یوں بھی ہے انسان کی بارش ختم ہو جائے تو چھتری بوجھ لگتی ہے
انسان ہنستا تو سب کے سامنے ہے لیکن روتا انہی
کے سامنے ہے جس پر خود سے زیادہ بھروسہ ہو
انسان اکڑ کر ایک ٹیلے پر نہیں چڑھ سکتالیکن جھک کر کوہ ہمالیہ
پر پہنچ سکتا ہے، عاجزی سے جھکنا سیکھیں تاکہ بلندی نصیب ہو
سمجھدار انسان دوسرے کی غلطیوں سے سیکھتا ہےاور
ہم دوسروں کی غلطیاں سنبھال کر رکھتے ہیں تاکہ بوقت
ضرورت اپنی غلطیوں کے دفاع کیلئے استمعال کر سکیں۔
قسمت ساتھ نہ دے تو محبت نفرت میں بدل جاتی ہیں اکثر
اے جان تم نے دیکھا ہوگا کانٹا لگنے پہ لوگ پھول کو بھی پھینک دیتے ہیں۔
ہمیں ہمیشہ ایسا لگتا ہے کہ ہم صحیح ہیں اور دوسروں کو درستگی
کی ضرورت ہے ،یہ ایسا ہی ہے جیسے اپنے چہرے کی بجائے صرف شیشے کو صاف کرنا۔
اذیت کے جواب میں اذیت دے کر جس تسکین کی انسان
کو تلاش ہوتی ہے وہ کبھی نہیں ملتی، دل کو سکون معاف کرنے ہی سے آتا ہے
منافقت کی ہمدردی دشمن کی
تلوار سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے
دنیا کیلئے آپ ایک شخص ہیں لیکن اپنے گھر والوں کیلئے
آپ دنیا ہیں
اپنا خیال رکھیں
رشتے برداشت صبر اور عزت کے محتاج ہوتےہیں رشتوں
کو بچانے کے لئے اگر کمزور ہونا پڑے تو ہو جاؤ
رشتے صرف تم سے محبت چاھتے ہیں اور کچھ نہیں۔
نصیحت وہ سچی بات ہے جسے ہم کبھی غور سے نہیں سنتے
اور غیبت وہ بدترین دھوکہ ہے جسے ہم پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
ایمانداری ایک مہنگا شوق ہے
جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
جو لوگ آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتے
وہ آپ سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں
کچھ لوگوں کی فطرت یہ بھی ہوتی ہے
کہ ،تم قابل تعریف ہو لیکن مجھ سے بہتر نہیں۔
اپنے اندر کی گندگی کو دوسروں
میں تلاش کرنے کو شک کہتے ہیں۔
آپ کے وه الفاظ بھی تحفہ ہیں جو دوسروں کوزندگی میں آگے بڑھنےکا حوصلہ دیتےہیں۔
بھول جائیں انھیں جو کبھی آپ کے لیے تکلیف کا باعث بنے،بھلا دے اُن باتوں کو جنھوں نے آپ کی روح تک کو چھلنی کر دیا ،بھول جائیں منفی رویوں کو فقط اپنے رب کی خاطربھلا دے ان فانی رشتوں کے دیے گئےزخموں کو ان فانی رشتوں کو سب نے یہی فنا ہو جانا ہےپس اپنے رب سے تعلق مضبوط بنا لیجیے اس کی خاطر سہنا سیکھ جائیں وہ اجر دے گا آپ کو ان شاءاللہ
ایک آنکھ زندگی چاہتی ہے اور ایک آنکھ زندگی
کو الوداع کہ رہی ہے۔ یہی دنیا ہے اور یہی حقیقت ہے۔
گناہ کرنے کے بعد بھی اگر دل مطمئن رہے تو
سمجھ لیں کہ ضمیر مردہ ہو چکا ہے اور ایمان رخصت ہو چکا ہے ۔
من کی میل کو ختم کرنے کے لئے سب سے پہلے “میں” کو ختم کرو
اور “میں” کو ختم کرنے کے لئے عاجز بننا ضروری ہے،،
اور عاجز بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ تو اپنی ہستی تک بھول جا۔۔ کہ
تو کیا ہے بس تو اتنا یاد رکھ تو خاک ہے، خاک پر ہے اور تجھے خاک میں ہی جانا ہے
ہم انسان زندگی میں بہت سے ایسے فیصلے کرتے ہیں جن
کا نتیجہ ہمیں شرمندہ کر دیتا ہے۔ اور دکھی بھی۔
لیکن سچ یہ ہے کہ ہم نتیجے کے ذمے دار نہیں ہوتے۔
اگر ہماری نیت اس غلط نتیجے کی نہیں تھی توہم قصور وار نہیں ہو سکتے۔
کمال کے ہوتے ہیں وہ لوگ جو زندگی کے مشکل ترین لمحات کی
کڑواہٹ کا مزہ چکھنے کے باوجود بھی خود کڑوے نہیں ہوتے
مسکراہٹ سجائے رکھتے ہیں
اور شیریں گفتگو کرتے ہیں
زندگی انہی لوگوں کی وجہ سے
خوبصورت اور رنگین بن جاتی ہے
یہ “بدصورت” لفظ کس شخص نے تخلیق
کیا ہوگا یہاں تو ہر کوئی دلنشیں ، دلچسپ ہے۔
شاید اس نے سوچا ہی نہیں ہوگا کہ یہ
لفظ کسی کے نازک سے دل کو روند بھی سکتا ہے۔
زندگی میں کبھی بھی یہ خواہش مت کریں کہ جو آپ
کی پیٹھ پیچھے لوگ بول رہے ہیں وہ آپ کو سنائی دے، کیوں
کہ اگر آپ نے وہ سب سن لیا تو اس دنیا میں
آپ کو اپنا کوئی ایک بھی مخلص نہیں ملے گا۔
کوئی بھی انسان پوری دنیا کے لئے نہیں جیتا بلکہ کچھ
خاص لوگوں کے لئے جیتا ہے جو اس کی پوری دنیا ہوتے ہیں
میری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو دیدار
محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نصیب فرمائے۔
آمین یارب العالمین