Hazrat Ali (R.A) Quotes In Urdu: Top 30 Best Hazrat Ali (R.A) Quotes In Urdu About Life And Wisdom

Hazrat Ali (R.A.), the fourth Caliph of Islam, cousin, and son-in-law of Prophet Muhammad (PBUH), is revered for his profound wisdom, courage, and piety. His sayings, often poetic in nature, offer timeless guidance on faith, morality, friendship, and resilience. In this article, we present top 30 Hazrat Ali (R.A.) Quotes in Urdu to each a gem of wisdom to uplift your spirit and strengthen your connection with Islamic teachings. Share these quotes with loved ones on social media to spread his timeless insights.

Read Top 30 Best Hazrat Ali Quotes in Urdu

“جب تمہارا دل کسی سے گلے لگ کر رونے کو چاہے
تو قرآن پاک کو گلے لگا لینا۔”


“تمہارا ایک رب ہے
پھر بھی تم اُسے یاد نہیں کرتے،
لیکن اُس کے کتنے بندے ہیں
پھر بھی وہ تمہیں نہیں بھولتا۔”


حضرت علیؓ کا فرمان ہے:
“کسی انسان کو پتھر سمجھ کر ٹھوکر نہ مارو،
بلکہ اُسے تراش کر دیکھو،
شاید وہ ہیرا ہو۔”


“کسی کو منہ پر بےعزت کرنا،
اُسے قتل کرنے کے برابر ہے۔”


“عقلمند وہ ہے
جو اپنی زبان کو غیبت سے بچائے
اور مومن وہ ہے
جس کا دل شک سے پاک ہو۔”


“بہترین سیرت یہ ہے
کہ تم لوگوں کے ساتھ
اُس طریقے سے پیش آؤ
جس طریقے سے تم چاہتے ہو
کہ لوگ تمہارے ساتھ پیش آئیں۔”


“جو آدمی صبر اختیار کرتا ہے
وہ کامیابی پاتا ہے
اور جو جلدبازی کرتا ہے
وہ ٹھوکر کھاتا ہے۔”


“دنیا میں ہزار رشتے بناؤ
لیکن ایک رشتہ ایسا بناؤ
کہ جب ہزاروں تمہارے خلاف ہوں
تو وہ ایک تمہارے ساتھ ہو۔”


“جو دل دوسروں کی تکلیف دیکھ کر بےچین ہو جاتا ہے
تو جان لو اُس دل میں اللہ تعالیٰ رہتا ہے۔”


“جب تم بےزبان توڑ دیے جاؤ
تو سمجھ جاؤ کہ
اللہ تمہیں اپنے قریب لا کر جوڑنا چاہتا ہے۔”


“زندگی جب رلائے
تو سمجھ لینا کہ گناہ معاف ہو گئے،
اور زندگی جب ہنسائے
تو سمجھ لینا دعائیں قبول ہو گئیں۔”


“جسے موت کا انتظار ہوتا ہے
وہ نیک کاموں میں جلدی کرتا ہے۔”


“جب انسان کسی سے ڈرتا ہے
تو اُس سے دور بھاگتا ہے،
لیکن جب وہ اپنے رب سے ڈرتا ہے
تو اُس کے اور قریب ہو جاتا ہے۔”


“اللہ صرف تمہارے راستے موڑتا ہے
تمہاری دعاؤں کو نہیں،
وہ تمہیں اپنے طریقے سے
تمہاری پسندیدہ منزل تک لاتا ہے۔”

حضرت علیؓ نے فرمایا:
“خوشی انسان کو اتنا نہیں سکھاتی
جتنا غم سکھاتا ہے۔”


ساری دنیا کے لوگ تجھے اپنے فائدے کے لیے چاہتے ہیں،
صرف تیرا رب ہی ہے جو تجھے تیرے فائدے کے لیے چاہتا ہے۔


جب رب راضی ہونے لگتا ہے
تو بندے کو اپنے عیب کا پتہ چلنا شروع ہو جاتا ہے
اور یہی اُس کی رحمت کی پہلی نشانی ہے۔”


جب تم پر کوئی مشکل آئے
تو کسی کا احسان نہ لو،
کیونکہ مصیبت چار دن کی ہوتی ہے
اور احسان زندگی بھر کا۔”


“انسان نے جو کچھ جوانی میں کیا ہوتا ہے
عمر کے آخری حصوں میں وہ اُس پر ضرور لوٹ آتا ہے
اگر اُس نے توبہ نہ کی ہو۔”


“اگر کسی کے دل میں جگہ بنانا چاہتے ہو
تو اُسے سیدھے اور پورے نام سے پکارا کرو۔”


“جب میری دعا قبول ہوتی تو میں خوش ہوتا کہ اِس میں میری رضا ہے،
اور جب دعا قبول نہ ہوتی تو اور خوش ہوتا
کہ اِس میں میرے رب کی رضا ہے۔”


“کبھی غم نہ کرنا کہ دنیا تمہارے ساتھ نہیں،
بلکہ خوش ہونا
کہ دنیا کا مالک تمہارے ساتھ ہے۔”


“اگر تم اُس وقت مسکراتے ہو
جب تم پوری طرح ٹوٹ چکے ہو
تو یقین جانو
دنیا میں تمہیں کوئی نہیں توڑ سکتا۔”


حضرت علیؓ سے پوچھا گیا:
“انسان بُرا کب بنتا ہے؟”
آپ نے فرمایا:
“جب وہ اپنے آپ کو دوسروں سے بہتر سمجھنے لگتا ہے۔”


“جو بہت اچھا لگے
اُسے بہت کم ملا کرو،
اور جو حد سے زیادہ اچھا لگے
اُسے صرف دیکھا کرو،
اور جو دل میں سما جائے
اُسے صرف یاد کیا کرو،
کیونکہ جو جتنا قریب ہوتا ہے
دنیا اُسے اُتنا ہی دور کر دیتی ہے۔”

“جب کسی کی سچی محبت معلوم کرنی ہو
تو اُس کے غصے میں
اپنے لیے الفاظ اور جذبات دیکھو۔”


“نفرت گناہ سے کرو،
گناہ کرنے والوں سے نہیں،
شاید وہ تمہاری محبت میں آ کر
گناہ کرنا چھوڑ دیں۔”


“تمہاری نیت کا امتحان اُس وقت ہوتا ہے
جب تم کسی ایسے انسان کی مدد کرتے ہو
جس سے تمہیں کسی چیز کی لالچ نہ ہو۔”


“اپنے دن کا آغاز صدقہ دینے سے کرو،
اُس دن تمہاری کوئی دعا رد نہیں کی جائے گی۔”


آنسو کا قطرہ دنیا کی ہر چیز سے زیادہ قیمتی ہے،
لیکن کوئی اُس کی قیمت اُس وقت تک نہیں جان سکتا
جب تک وہ اُس کی اپنی آنکھ سے نہ نکلے۔”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *